پہیلیاں
ساری دنیا کو دیکھنے والی،اپنی ہی دید سے رہے خالی
(آنکھ)
دیکھے سارے ایک جگہ پر
ہفتے ، سال ، مہینے ، دن
گزرے ہیں سب ایک نظر میں
اور لئے ہیں سارے گن
(کیلنڈر)
کون ہے وہ پہچانو تو تم
جن کے ساتھ لگی ہے دم
جوں جوں آگے بڑھتی جائے
دُم اس کی بس گھٹتی جائے
(سوئی دھاگہ)
کبڑی ماں نے بچے پالے
دھکے دے کر گھر سے نکالے
(تیر کمان)
سب کے دستر خوان پر آئے
شہ کے ساتھ بھی کھانا کھائے
(مکھی)