بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی برکات و کمالات

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کی برکات و کمالات

اسپیشل فیچر

تحریر : صاجزادہ ذیشان کلیم معصومی


بسم اللہ قرآن کریم کا جوہر ہے جب کسی دل میں اتر جاتی ہے تو گھر کر لیتی ہے پھر اس میں کسی اور شے کی گنجائش نہیں رہتی ،جو رفعت ،راحت اور عظمت اسے عطا ہے کسی دوسرے عمل کو نہیں************بسم اللہ شریف کی ہر نیک کام سے قبل پڑھنے کی بہت اہمیت و برکات ہیں۔یہ اللہ کی آخری کتاب قرآن کریم کا جوہر ہے جب کسی دل میں اتر جاتی ہے تو گھر کر لیتی ہے پھر اس میں کسی اور شے کی گنجائش نہیں رہتی اور جو رفعت ،راحت برکات ، اور عظمت اسے عطا ہے کسی دوسرے عمل کو نہیں۔ اس میں جلال ہے اور ہیبت بھی۔ قدرت اور عزت و منزلت ہے توقوت و جبروت بھی ۔ بسم اللہ کی ب کے نقطے کی برکت سے فیض کے چشمے ابلتے ہیں اور اللہ کی ہر مخلوق خاکی ہو یا آبی ،نوری ہو یا ناری،فیض یاب ہوتی ہے۔ جب یہ نازل ہوئی تو شیطان نے اپنے سر پر خاک ڈالی اور اس پر پتھر برسائے گئے۔ اللہ رب العالمین نے اپنی عزت و جلالت کی قسم کھائی کہ جس کام میں میرا یہ برکت والا نام لیا جائے گا برکت ہوگی جس بیمار پر پڑھا جائے گا شفاء ہوگی جو اسے پڑھے گا جنت نصیب ہوگی۔ ایک حدیث میں اللہ کے محبوب پاک ؐنے حضرت ابو ہریرہؓ سے فرمایا کہ ’’ اے ابو ہریرہ! جب تم وضو کرنے لگو تو بسم اللہ کہہ لیا کرو کیونکہ نگہبان فرشتے جب تک تم فارغ نہ ہو گے برابر تمہاری نیکیاں لکھتے رہیں گے یہاں تک کہ تم وہ وضو مکمل کر چکو‘‘۔ نبی کریم ؐ کا فرمان ہے کہ’’ سب سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم جب نازل ہوئی تو مشرق سے مغرب تک بادل چھا گیا۔ ہوائیں ٹھہر گئیں، جانور کان لگا کر سننے کے لئے مستعد ہو گئے، شیطان کو انگارے مارے گئے اور اللہ نے اپنی عزت کی قسم کھا لی کہ جس مریض پر اس کا دم کیا جائے گا اسے شفاء ہوگی جب قیامت کا دن ہوگا اور اس امت کے اعمال تولے جائیں گے تو ان کی ایک ایک رکعت دوسروں کی ہزار ہزار نیکیوں سے بھی بڑھ جائے گی جس پر لوگ تعجب کریں گے تو ان سے کہا جائے گا کہ ان لوگوں کی نماز میں بسم اللہ تھی‘‘۔ ایک اور حدیث میں اللہ کے پاک نبی ؐ نے ارشاد فرمایا کہ’’ ہر وہ اچھا کام کہ جو بسم اللہ سے شروع نہ کیا جائے وہ بے برکت ہوتا ہے‘‘۔ آپ سرکار ﷺ نے فرمایا کہ ’’ کوئی شخص اس کاغذ کو جس پر بسم اللہ لکھی ہو اگر پڑا دیکھے اور اللہ کے نام کی عظمت کے خیال سے اٹھا ئے تو اللہ اس کو صدیقوں میں لکھتا ہے اور اس کے والدین سے عذاب کم کر دیتا ہے اگرچہ وہ حد سے بڑھنے والوں میں ہوں‘‘۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ سرکار دوعالم ؐنے فرمایا کہ’’ جو شخص بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے گا تو اللہ کریم اس کے ہر حرف کے بدلے چار ہزار نیکیوں کا ثواب لکھے گا اور چار ہزار خطائوں کو معاف فرمائے گا اور چار ہزار درجے بلند فرمائے گا‘‘۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے کل ۱۹ حروف ہیں یعنی ایک مرتبہ اس کوپڑھنے سے 72 ہزار نیکیوں کا ثواب 72 ہزار گناہ معاف اور 72ہزار درجات کی بلندی ہو جاتی ہے۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے بسم اللہ کو بڑی عمدگی اور خوبی سے پڑھا تو اس کی بخشش ہو گئی ۔حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ اللہ کے محبوب ﷺ نے فرمایا کہ ’’جو شخص اللہ کی تعظیم کیلئے عمدہ شکل میں بسم اللہ الرحمن الرحیم تحریر کرے گا اللہ اسے بخش دے گا‘‘۔ ایک گناہ گار کو مرنے کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا پوچھا اللہ نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا ِ؟ اس نے جواب میں کہا کہ ایک دن میں مدرسے کی طرف سے گزرا اور ایک پڑھنے والے نے بسم اللہ پڑھی اسے سن کر میرے دل میں اللہ کے نام کی شرینی نے اثر کیا اور اسی وقت میں نے سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہم دوچیزوں کو جمع نہ کریں گے اللہ کے نام کی لذت اور موت کی تلخی پھر مرنے کے بعد پتہ چلا کہ اللہ نے مجھے بخش دیا۔ اللہ نے بعض انبیائے کرام پر صحائف اور کتب نازل فرمائیں جن کی تعداد 104 ہے ان میں سے ساٹھ صحیفے حضرت شعیبؑ پر،30 حضرت سیدنا ابراہیم ؑپر،10صحیفے حضرت موسیٰؑ پر توریت شریف نازل ہونے سے قبل نازل ہوئے ۔ چار بڑی کتابیں نازل ہوئیں توریت شریف حضرت موسیٰ ؑ پر،زبور شریف حضرت داؤد ؑپر،انجیل مقدس حضرت عیسیٰ ؑ پر اور قرآن مجید تاجدار مدینہ حضرت سیدنا محمد ﷺ پر نازل ہوا ۔ان تمام کتابوں اور جملہ صحائف کامضمون سورہ فاتحہ میں موجود ہے اور سورہ فاتحہ کا سارا مضمون بسم اللہ شریف میں موجود ہے اور بسم اللہ شریف کا سارا مضمون بسم اللہ کے حرف ب میں موجود ہے۔ حضرت ابو بکر صدیق ؓ سے روایت ہے کہ سرکار کائناتؐ نے فرمایا کہ’’ جو شخص ایک مرتبہ بسم اللہ پڑھتا ہے اللہ اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیاں لکھتا ہے اس کی دس ہزار برائیاں مٹاتا ہے اور دس ہزار درجے بلند کرتا ہے‘‘۔ ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولیدؓ سے کچھ مجوسیوں نے عرض کیا کہ آپؓ ہمیں کوئی ایسی نشانی بتائیں کہ جس سے ہم پر اسلام کی حقانیت واضح ہو چنانچہ آپؓ نے زہر قاتل منگوایا اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اسے کھا لیا۔ بسم اللہ کی برکت سے اس زہر قاتل نے آپؓ پر کوئی اثر نہ کیا۔ یہ منظر دیکھ کر مجوسی بے ساختہ پکار اٹھے دین اسلام حق ہے ۔جہنم کے انیس طبقات ہیں اور بسم اللہ کے ۱۹ حروف ہیں جو شخص ایک بار بسم اللہ پڑھ لے گا وہ ان سب طبقات جہنم سے نجات پائے گا ۔ ایک اعرابی نے حضور اکرمؐ کی خدمت میں عرض کیا یارسولؐ اللہ میں بڑا گنہگار ہوں آپؐ میرے لئے بخشش کی دعا فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا’’ تم بسم اللہ پڑھا کرو تو وہ ارحم الرحمین تیرے گناہ بخش دے گا ‘‘وہ اعرابی متعجب ہو کر کہنے لگا بس اتنا ہی یارسولؐ اللہ! آپؐ نے فرمایا ’’جو مسلمان مرد یا عورت سچے دل سے اور یقین کے ساتھ بسم اللہ پڑھا کرے گا تو اللہ اپنے فضل و کرم سے اس بندہ کو دوزخ سے آزاد کرے گا‘‘۔ امام فخر الدین رازیؒ فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے باہری دروازے پر بسم اللہ لکھ لیا وہ ہلاکت سے (صرف دنیا میں ) بے خوف ہوگیا۔ جو شخص کسی جانور پر سوار ہوتے وقت بسم اللہ اور الحمد اللہ پڑھ لے تو اس جانور کے ہر قدم پر اس سوار کے حق میں ایک نیکی لکھی جائے گی اور جو کشتی میں سوار ہوتے وقت بسم اللہ اور الحمداللہ پڑھ لے گا جب تک وہ اس میں سوار رہے گا اس کے واسطے نیکیاں ہی نیکیاں لکھی جائیں گی۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ سرکار ﷺ نے فرمایا کہ’’ جب استاد بچے سے کہتا ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم کہو تو استاد ،بچے اور اس کے والدین کے لئے نجات لکھ دی جاتی ہے اور جب بندہ بسم اللہ پڑھتا ہے تو شیطان اس طرح پگھلتا ہے جس طرح سیسہ پگھلتا ہے‘‘۔ اللہ کریم ہمیں بسم اللہ کی برکات و فضیلت کو پڑھ کر اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین٭…٭…٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
چاند پر قدم رکھنے والا پہلا برطانوی کون ہوگا؟

چاند پر قدم رکھنے والا پہلا برطانوی کون ہوگا؟

ٹم پیک نے خاتون خلاء باز روزمیری کوگن کو مضبوط امیدوار قرار دے دیاانسانی تاریخ میں چاند ہمیشہ سے تجسس، حیرت اور جستجو کی علامت رہا ہے۔ 1969ء میں جب انسان نے پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر قدم رکھا تو یہ کارنامہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی عظیم ترین کامیابیوں میں شمار ہوا۔ نصف صدی گزرنے کے باوجود چاند آج بھی خلائی تحقیق کا مرکز بنا ہوا ہے اور مختلف ممالک اپنے خلا بازوں کو وہاں بھیجنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اسی تناظر میں یہ سوال دلچسپی کا باعث بن گیا ہے کہ چاند پر قدم رکھنے والا پہلا برطانوی کون ہو گا؟ برطانیہ کے معروف خلا باز ٹم پیک (Tim Peake) نے اس حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ برطانوی خلا باز روزمیری کوگن (Rosemary Coogan) آئندہ دس برس کے دوران یہ تاریخی اعزاز حاصل کر سکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ نہ صرف برطانیہ بلکہ عالمی خلائی تحقیق کی تاریخ میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ناسا نے اپنے متنازعہ ''آرٹیمس III‘‘ مشن کے مکمل مردانہ عملے کا اعلان کر دیا ہے، اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ چاند پر قدم رکھنے والا اگلا انسان کون ہو گا؟ اگرچہ 2029ء میں متوقع ''آرٹیمس IV‘‘ مشن کے ذریعے چاند پر اترنے والا عملہ غالباً مکمل طور پر امریکی خلا بازوں پر مشتمل ہو گا، تاہم برطانوی خلا باز بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں ہوں گے۔ اب تجربہ کار برطانوی خلا باز ٹم پیک نے اس شخصیت کا نام بتایا ہے جس کے بارے میں ان کے خیال میں وہ چاند پر قدم رکھنے والی پہلی برطانوی بن سکتی ہیں۔ ان کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خلا باز روزمیری کوگن اس اعزاز کے حصول کیلئے برطانیہ کی سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔میجر ٹم پیک کا کہنا ہے کہ اگر 2030ء تک کوئی یورپی خلا باز پہلی مرتبہ چاند پر پہنچا تو ہم خود کو خوش قسمت سمجھیں گے، اور اگر مجھے شرط لگانی پڑے تو میں کہوں گا کہ اس کا تعلق غالباً جرمنی یا فرانس سے ہو گا۔ لیکن میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ 2030ء کی دہائی کے وسط تک کسی برطانوی خلا باز کو چاند پر دیکھنے کے ہمارے امکانات کافی روشن ہیں۔ یہ کوئی نیا خلا باز بھی ہو سکتا ہے، یا پھر روز (روزمیری کوگن) جیسی کوئی شخصیت، جو شاید اس سے پہلے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کا مشن مکمل کر چکی ہو۔ اگر انہیں 2030ء کے آس پاس یہ مشن مل جاتا ہے تو پھر وہ 2035ء کے قمری مشن کیلئے پوری طرح تیار ہوں گی۔روزمیری کوگن نے 2019ء میں سوسکس یونیورسٹی سے فلکیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد وہ فرانسیسی خلائی ادارے CNES میں شامل ہو گئیں۔ 2022ء میں انہیں ''یورپیئن سپیس ایجنسی ‘‘(European Space Agency) کی جانب سے خلا باز امیدوار منتخب کیا گیا، جبکہ 2024ء میں وہ باقاعدہ طور پر سند یافتہ خلا باز بن گئیں۔اس طرح وہ یورپی خلائی ایجنسی کے اہل خلا بازوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جسے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے مشنز کیلئے منتخب کیا جا سکتا ہے۔اگرچہ ڈاکٹر کوگن کو ابھی تک خلا میں سفر کا عملی تجربہ حاصل نہیں ہوا، تاہم جب تک برطانیہ کو کسی قمری مشن میں شمولیت کا موقع ملے گا، تب تک وہ اس ذمہ داری کیلئے کہیں زیادہ تیار ہو سکتی ہیں۔برطانوی خلا باز ٹم پیک کا کہنا ہے کہ یورپی خلائی ایجنسی کی ہماری پیشہ ور خلا باز روزمیری کوگن جلد ہی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے طویل المدتی عملے کے رکن کے طور پر اپنی باری کی منتظر ہیں۔مجھے یقین ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی ریٹائرمنٹ سے پہلے انہیں ایک طویل المدتی خلائی مشن ضرور مل جائے گا۔اگر ڈاکٹر کوگن ناسا کی جانب سے کسی برطانوی شراکت دار کی تلاش شروع ہونے تک خلائی سفر کا عملی تجربہ حاصل کر لیتی ہیں تو ممکن ہے کہ وہ واحد تجربہ کار برطانوی خلا باز ہوں جو قمری مشن کیلئے اہل قرار پائیں۔چاند پر کون کون جا چکا ہے؟21 جولائی 1969ء کو انسان نے پہلی مرتبہ چاند کی سرزمین پر قدم رکھا اور یوں خلائی تحقیق کا ایک نیا باب رقم ہوا۔ آج تک صرف بارہ خوش نصیب انسان چاند کی سطح پر چلنے کا اعزاز حاصل کر سکے ہیں۔ ان بہادر خلا بازوں نے نہ صرف انسانی جستجو اور حوصلے کی نئی مثال قائم کی بلکہ کائنات کے اسرار و رموز کو سمجھنے کی راہ بھی ہموار کی۔1 اور 2: ''اپالو 11‘‘( 21 جولائی 1969ء)نیل آرمسٹرانگ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے چاند کی سطح پر قدم رکھنے والے پہلے انسان ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے بعد ان کے ساتھی بز آلڈرن(Buzz Aldrin)نے بھی چاند پر قدم رکھا۔3 اور 4: ''اپالو 12‘‘( 19 اور 20 نومبر 1969ء)پیٹ کونراڈ(Pete Conrad) اور ایلن بین (Alan Bean)اپالو 12 مشن کے دوران چاند پر چلنے والے خلا باز تھے۔اپالو 12 کے عملے کو اس وقت غیرمعمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا سیٹرن فائیو راکٹ پرواز کے فوراً بعد دو مرتبہ آسمانی بجلی کی زد میں آ یا۔5 اور 6: ''اپالو 14‘‘( 5 فروری 1971ء)ایلن شیپرڈ (Alan Shepard)اورایجر میچل(Edger Mitchell) ''اپالو 14 مشن‘‘ کا حصہ تھے۔ وہ 31 جنوری 1971ء کو روانہ ہوئے اور چاند کے فرا مورو (Fra Mauro) علاقے میں اترے، جو دراصل اپالو 13 کا اصل ہدف تھا۔7 اور 8: ''اپالو 15‘‘( 31 جولائی 1971ء)ڈیوڈ سکاٹ (David Scott)اور جیمز آئرون(James Irwin) چاند پر اترے اور 2 اگست تک وہاں تقریباً تین دن قیام کیا۔9 اور 10: '' اپالو 16‘‘( 21 اپریل 1972ء)جان ینگ (John Young)اور چارلس ڈیوک(Charles Duke) چاند پر چلنے والے اگلے دو افراد تھے۔جب عملہ چاند کے مدار میں پہنچا تو کمانڈ اور سروس ماڈیول کے مرکزی انجن میں خرابی کے باعث مشن تقریباً منسوخ ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا۔11 اور 12: ''اپالو 17‘‘ ( 11 دسمبر 1972ء)چاند پر قدم رکھنے والے آخری افراد جین سرنن (Eugene Cernan)اور ہیریسن شمٹ (Harrison Schmitt) تھے۔چاند سے روانگی سے قبل جین سرنن نے اپنی بیٹی ٹریسی کے نام کے ابتدائی حروف چاند کی مٹی پر کندہ کیے۔ چونکہ چاند پر ہوا، بارش یا دیگر موسمی عوامل موجود نہیں جو ان نشانات کو مٹا سکیں، اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ یہ حروف بہت طویل عرصے تک وہاں محفوظ رہیں گے۔

پناہ گزینوں کا عالمی دن

پناہ گزینوں کا عالمی دن

انسانی بحران، عالمی ذمہ داری اور امید کی کرنہر سال 20 جون کو دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ان لاکھوں افراد کی مشکلات، قربانیوں اور جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے جو جنگ، ظلم، سیاسی عدم استحکام، مذہبی و نسلی تعصب یا قدرتی آفات کے باعث اپنا گھر، شہر اور وطن چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پناہ گزین صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ایسے انسان ہیں جن کی زندگیاں بکھر چکی ہوتی ہیں اور جو ایک محفوظ مستقبل کی تلاش میں دربدر ہوتے ہیں۔آج کی دنیا میں پناہ گزینوں کا بحران ایک سنگین عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو اپنے وطن سے بے دخل ہو کر دوسرے ممالک یا عارضی کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں سے بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو طویل عرصے سے غیر یقینی حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔ شام، افغانستان، یوکرین، سوڈان اور افریقہ کے کئی خطوں میں جاری تنازعات نے اس بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔پناہ گزین کیمپوں کی صورتحال اکثر نہایت کٹھن ہوتی ہے۔ وہاں بنیادی سہولیات کی کمی، صاف پانی کی عدم دستیابی، صحت کے ناکافی انتظامات اور تعلیم کے محدود مواقع پناہ گزینوں کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ خاص طور پر بچے اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ بچے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے جبکہ خواتین کو تحفظ اور صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔پناہ گزینوں کیلئے سب سے بڑا چیلنج اپنی شناخت اور وقار کو برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ جب کوئی فرد اپنا گھر بار چھوڑتا ہے تو وہ صرف جغرافیائی طور پر نہیں بلکہ نفسیاتی اور جذباتی طور پر بھی متاثر ہوتا ہے۔ اپنے وطن، ثقافت اور خاندان سے دوری ایک ایسا درد ہے جو وقت کے ساتھ بھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوتا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ادارے، خصوصاً یو این ایچ سی آر (UNHCR)، پناہ گزینوں کی مدد کیلئے مختلف پروگرام چلا رہے ہیں۔ ان کا مقصد نہ صرف فوری امداد فراہم کرنا ہے بلکہ پناہ گزینوں کو دوبارہ باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا بھی ہے۔ تاہم وسائل کی کمی اور بڑھتے ہوئے بحران کی وجہ سے یہ کوششیں اکثر ناکافی ثابت ہوتی ہیں۔یہ امر بھی قابلِ غور ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ صرف امداد سے حل نہیں ہو سکتا۔ اس کیلئے بنیادی طور پر عالمی سطح پر امن، انصاف اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔ جب تک جنگیں اور تنازعات جاری رہیں گے، پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ اس لیے عالمی طاقتوں اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اوّلین ترجیح دیں۔میزبان ممالک کا کردار بھی اس بحران میں انتہائی اہم ہے۔ کئی ممالک پناہ گزینوں کو پناہ اور سہولیات فراہم کر کے انسانیت کی بہترین مثال قائم کرتے ہیں، لیکن بعض جگہوں پر امتیازی سلوک اور سخت قوانین پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک انسانی بنیادوں پر یکساں رویہ اختیار کریں اور پناہ گزینوں کو عزت و وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دیں۔تعلیم اور روزگار کے مواقع پناہ گزینوں کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر ان افراد کو ہنر سیکھنے، تعلیم حاصل کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ میزبان ملک کی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پناہ گزین بوجھ نہیں بلکہ مواقع بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔پناہ گزینوں کا عالمی دن ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم بطور عالمی شہری اس بحران کے حل میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہمدردی، رواداری اور تعاون کے جذبات کو فروغ دیں اور متاثرہ افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ پناہ گزینوں کا مسئلہ صرف ایک انسانی المیہ نہیں بلکہ ایک عالمی چیلنج ہے۔ اس کا حل صرف حکومتوں یا اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری انسانیت کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر دنیا امن، انصاف اور مساوات کے اصولوں پر عمل کرے تو نہ صرف پناہ گزینوں کا بحران کم ہو سکتا ہے بلکہ ایک بہتر اور محفوظ دنیا بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔پناہ گزینوں کی مدد دراصل انسانیت کی خدمت ہے، اور یہی خدمت ہمیں ایک بہتر اور مہذب معاشرے کی طرف لے جاتی ہے۔

آج کا دن

آج کا دن

ایران: ہولناک زلزلہ20جون 1990ء کو ایران کے شمالی علاقے میں آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچائی۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی۔ اس ہولناک زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 35 ہزار سے 50 ہزار افراد جاں بحق اور 60 ہزار سے ایک لاکھ تک زخمی ہوئے۔ ہزاروں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔خلائی مشن ایس ٹی ایس 781996ء میں آج کے روز اسپیس شٹل کولمبیا نے اپنے مشن ایس ٹی ایس 78 کے تحت خلاء کیلئے پرواز کی۔ اس مشن کا مقصد اسپیس لیب میں حیاتیاتی علوم اور مائیکرو گریویٹی کے ماحول پر مختلف سائنسی تجربات انجام دینا تھا۔ سائنسدانوں نے انسانی جسم، پودوں اور دیگر جانداروں پر خلائی ماحول کے اثرات کا مطالعہ کیا۔ پہلی تجارتی ٹیلی فون سروس20جون 1877ء کو الیگزینڈر گراہم بیل نے کینیڈا میں دنیا کی پہلی تجارتی ٹیلی فون سروس انسٹال کی۔یہ پہلا موقع تھا جب ٹیلی فون کی سہولت کو عام عوام کیلئے کمرشل سطح پر شروع کیا گیاتھا۔ٹیلی فون سروس کا آغاز کرنے کیلئے اس کو کئی تجرباتی مراحل سے گزارکر اس میں موجود خامیوں کودور کیا۔ ٹروجن کی دریافت20جون1990ء کو پہلا یوریکا مریخ ٹروجن 5261 دریافت ہوا۔اسے ڈیوڈ لیوی اور ہنری ہولٹ نے پالومر آبزرویٹری میں دریافت کیا۔ اس کے مشاہدے سے معلوم ہوا کہ اس کا مدار مستحکم ہے۔یہ ٹائپ اے کا ایسٹراؤڈ ہے جس کا رنگ تھوڑا زرد ہے اوریہ مریخ کے مدار میں مستحکم حالت میں موجود ہے اس میں ہی چکر لگاتا رہتا ہے۔ ڈیٹرائٹ ہنگامہ آرائی مشی گن میں 20 جون 1943ء کو اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب شہر میں افواہ پھیلی کہ گوروں کے ہجوم نے ایک سیاہ فام ماں اور بچے کو دریائے ڈیٹرائٹ میں پھینک دیا ہے۔جب یہ خبر شہر میں پھیلی تو سیاہ فام افراد نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے سفید فام لوگوں کی املاک کو لوٹنا اور تباہ کرنا شروع کر دیا ۔ یہ سلسلہ دو دن جاری رہا ۔احمد پاشا کی تقرری20جون 1652ء میں طرہونجو احمد پاشا کو سلطنت عثمانیہ کا گرینڈ وزیر مقرر کیا گیا۔ وہ عثمانی سلطنت کے ان ممتاز سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے مالی اصلاحات اور حکومتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے۔ اپنے دورِ وزارت میں انہوں نے ریاستی اخراجات میں کمی اور خزانے کی بحالی کی کوشش کی۔ تاہم درباری مخالفت کے باعث ان کا دورِ اقتدار مختصر ثابت ہوا۔تاریخی مذہبی اجتماع1926ء میں 28ویں بین الاقوامی یوکرسٹک کانگریس کا آغاز امریکی شہر شکاگو میں ہوا۔ یہ رومن کیتھولک چرچ کا ایک اہم عالمی مذہبی اجتماع تھا، جس میں دنیا بھر سے مذہبی رہنما، علماء اور عقیدت مند شریک ہوئے۔ افتتاحی جلوس میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، جس سے اس تقریب کی مقبولیت اور اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

16جون:خاندانی ترسیلاتِ زر کا عالمی دن

16جون:خاندانی ترسیلاتِ زر کا عالمی دن

سمندر پارکارکن،معیشت کے خاموش ہیروہر سال 16 جون کو دنیا بھر میں خاندانی ترسیلاتِ زر کا عالمی دن (International Day of Family Remittances) منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد ان تارکینِ وطن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کرتے ہیں بلکہ اپنے ملکوں کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی (IFAD) کے مطابق ترسیلاتِ زر دنیا بھر میں غربت کے خاتمے، تعلیم، صحت اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ملک عزیزپاکستان کے لیے بھی اس دن کی خاص اہمیت ہے کیونکہ سمندر پار پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار رکھتی ہیں۔قومی معیشت کا مضبوط سہارااس وقت ایک کروڑ سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔ ان میں بڑی تعداد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، برطانیہ اور امریکہ میں کام کر رہی ہے۔ ان پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر لاکھوں خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کے استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔پاکستان کی معیشت کو گزشتہ چند برسوں سے بلند درآمدی بل، بیرونی قرضوں کی ادائیگی، تجارتی خسارے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ایسے میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر ملک کے لیے ایک مضبوط معاشی ڈھال ثابت ہوئی ہیں۔ ماہرین اقتصادیات کے مطابق ترسیلاتِ زر نہ صرف جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ روپے کے استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 ء کے پہلے گیارہ ماہ، یعنی جولائی 2025ء سے مئی 2026ء تک، بیرونِ ملک پاکستانی 38.1 ارب ڈالر وطن بھیج چکے ہیں۔ یہ رقم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ رواں مالی سال ترسیلاتِ زر ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر سکتی ہیں۔صرف مئی 2026ء میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے 4.3 ارب ڈالر وطن بھیجے جو پاکستان کی تاریخ میں ایک ہی مہینے کے دوران موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر کی بلند ترین سطح ہے۔ اس سے قبل مارچ 2025 میں 41 کروڑ ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ کی گئی تھیں، تاہم مئی 2026ء میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔گزشتہ مالی سال میں بیرونِ ملک پاکستانیوں نے مجموعی طور پر38.3 ارب ڈالر وطن بھیجے تھے جو اُس وقت تک ملکی تاریخ کی بلند ترین سالانہ ترسیلات تھیں۔ تاہم موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ مالی سال 2025-26 ء کے اختتام تک یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ترسیلاتِ زر کے معاشی اور سماجی فوائدترسیلاتِ زر کے فوائد صرف زرمبادلہ کے ذخائر تک محدود نہیں، بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم لاکھوں خاندانوں کے لیے زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کا ذریعہ ہیں۔ ان رقوم سے بچوں کی تعلیم، علاج معالجہ، رہائش، کاروبار اور دیگر ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔ دیہی علاقوں میں چھوٹے کاروباروں کے فروغ، گھروں کی تعمیر اور غربت میں کمی میں ترسیلاتِ زر کا بنیادی کردار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ہنرمند افرادی قوت کی بیرونِ ملک برآمد میں اضافہ کرے اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے تو ملک کو سالانہ کئی ارب ڈالر اضافی زرمبادلہ حاصل ہو سکتا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ نے بھی قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔سمندر پار پاکستانی قومی ہیروخاندانی ترسیلاتِ زر کا عالمی دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی صرف اپنے خاندانوں کے کفیل نہیں بلکہ ملکی معیشت کے بڑے معاون بھی ہیں۔ ان کی محنت، قربانی اور وطن سے محبت کی بدولت پاکستان کو ہر سال اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ ایسے میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو قومی سرمایہ سمجھتے ہوئے ان کے لیے بہتر سہولتیں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مؤثر قونصلر خدمات فراہم کرے۔آج جب پاکستان معاشی استحکام کی جانب سفر کر رہا ہے تو اس میں سمندر پار پاکستانیوں کا کردار کسی بھی شعبے سے کم نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ پاکستانی اپنے وطن سے دور رہ کر بھی پاکستان کی معیشت کے خاموش مگر مضبوط ہیرو ہیں۔

کائنات کے پراسرار ذرات کی نئی کہانی

کائنات کے پراسرار ذرات کی نئی کہانی

چین کے تجربے نے سائنس کو کیا بتایا؟کائنات بے شمار راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ انسان صدیوں سے ستاروں، کہکشاؤں اور مادے کی بنیادی ساخت کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بعض ایسے ذرات بھی ہیں جو آج تک سائنسدانوں کے لیے ایک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے پراسرار ذرات نیوٹرینو (Neutrinos) ہیں جنہیں اکثر گھوسٹ پارٹیکلز بھی کہا جاتا ہے۔ حال ہی میں چین میں قائم ایک دیوقامت زیرِ زمین تجربہ گاہ نے ان ذرات کے بارے میں اپنے پہلے اہم تحقیقاتی نتائج جاری کیے ہیں جنہیں فزکس کی دنیا میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔وہ ذرات جو ہمارے جسم سے گزر جاتے ہیںنیوٹرینو کائنات کے سب سے زیادہ پائے جانے والے ذرات میں شمار ہوتے ہیں۔یہ ذرات تقریباً 13.8 ارب سال پہلے ہونے والے عظیم دھماکے یعنی بگ بینگ کے فوراً بعد وجود میں آئے تھے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ہر لمحے کھربوں نیوٹرینو ہمارے جسموں سے گزر رہے ہوتے ہیں مگر ہمیں ان کا احساس تک نہیں ہوتا کیونکہ یہ مادے کے ساتھ بہت کم تعامل کرتے ہیں۔ان ذرات کا وزن انتہائی کم ہے یہاں تک کہ کئی دہائیوں تک سائنسدان سمجھتے رہے کہ شاید ان کا کوئی وزن ہے ہی نہیں۔ تاہم بعد کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان کا وزن ضرور ہے مگر یہ اتنا کم ہے کہ اسے ناپنا انتہائی مشکل ہے۔نیوٹرینو تین اقسام یا فلیورز میں پائے جاتے ہیں: الیکٹران نیوٹرینو، میون نیوٹرینو اور ٹاؤ نیوٹرینو۔ ان کی سب سے حیران کن خصوصیت یہ ہے کہ سفر کے دوران یہ ایک قسم سے دوسری قسم میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں، جسے نیوٹرینو آسلیشن کہا جاتا ہے۔چین کا زیرِ زمین تجربہ کیا تھا؟چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر کائی پنگ میں قائم جیانگ مین انڈر گراؤنڈ نیوٹرینو آبزرویٹری (JUNO) دنیا کے جدید ترین سائنسی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ یہ تجربہ گاہ زمین کی سطح سے تقریباً 700 میٹر نیچے تعمیر کی گئی ہے تاکہ کائناتی شعاعوں اور دیگر بیرونی اثرات سے اسے محفوظ رکھا جا سکے۔اس عظیم تجربہ گاہ کے مرکز میں 20 ہزار ٹن مائع پر مشتمل ایک دیوقامت کروی ڈٹیکٹر نصب ہے۔ یہ ڈیٹیکٹر قریبی جوہری بجلی گھروں سے خارج ہونے والے اینٹی نیوٹرینو کو ریکارڈ کرتا ہے۔ جب یہ اینٹی نیوٹرینو ڈیٹیکٹر کے اندر موجود ذرات سے ٹکراتے ہیں تو روشنی کی معمولی سی چمک پیدا ہوتی ہے جسے حساس آلات ریکارڈ کر لیتے ہیں۔یہ روشنی کی معمولی چمک سائنسدانوں کے لیے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کرتی ہے کیونکہ اسی کے ذریعے وہ نیوٹرینو کی خصوصیات اور رویوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔پہلی تحقیق سے کیا انکشاف ہوا؟جونو آبزرویٹری نے گزشتہ سال اگست میں اپنے مشاہداتی کام کا آغاز کیا تھا اور صرف دو ماہ کے ڈیٹا کے بعد اس کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے۔ اگرچہ یہ تحقیق ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن اس نے نیوٹرینو کے رویوں کی اب تک کی سب سے درست پیمائشوں میں سے بعض فراہم کی ہیں۔سائنسدان کئی دہائیوں سے ایک بنیادی سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ تینوں نیوٹرینو اقسام میں سے سب سے زیادہ وزنی کون سی ہے اور سب سے ہلکی کون سی؟ موجودہ معلومات کے مطابق دو نیوٹرینو تقریباً ایک جیسا وزن رکھتے ہیں جبکہ تیسرا ان سے مختلف ہے، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا دو بھاری ہیں اور ایک ہلکا ہے یا معاملہ اس کے برعکس ہے۔JUNO کے ابتدائی نتائج نے اس سوال کا جواب تو نہیں دیا لیکن اس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ تجربہ گاہ مستقبل میں اس معمہ کو حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔کائنات کے رازوں تک رسائی کی امیدنیوٹرینو کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا محض ایک سائنسی تجسس نہیں بلکہ یہ کائنات کے بنیادی رازوں کو سمجھنے کی کنجی بھی ہو سکتا ہے۔اگر نیوٹرینو کی درست کمیت اور ان کے رویوں کو سمجھ لیا جائے تو اس سے یہ سوال حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ کائنات میں مادہ،اینٹی میٹر (Antimatter) کے مقابلے میں زیادہ کیوں موجود ہے۔اسی طرح یہ تحقیق کائنات کی ابتدائی ساخت، ستاروں کے ارتقا اور بنیادی طبیعیاتی قوانین کے بارے میں ہمارے موجودہ نظریات میں بھی بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔JUNO کے نتائج کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ آئندہ برسوں میں جاپان کا ہائپر کامی اوکانڈے اور امریکہ کا ڈیپ انڈر گراؤنڈ نیوٹرینو ایکسپیریمنٹ بھی اپنے تجربات شروع کریں گے۔ مختلف ممالک میں ہونے والی یہ تحقیقات ایک دوسرے کے نتائج کی تصدیق کریں گی اور ممکن ہے کہ آنے والے دس برسوں میں نیوٹرینو کے کئی بڑے راز بے نقاب ہو جائیں۔سائنس کی تاریخ گواہ ہے کہ بعض اوقات بظاہر معمولی ذرات پوری کائنات کے بارے میں ہمارے نظریات بدل دیتے ہیں۔ نیوٹرینو بھی شاید ایسا ہی ایک ذرہ ہے۔ چین کی یہ زیرِ زمین تجربہ گاہ اس بات کی امید دلا رہی ہے کہ انسان جلد ہی کائنات کے ان ذرات کی پراسرار دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے کے قابل ہو جائے گا اور ممکن ہے کہ انہی ذرات کی بدولت ہمیں کائنات کی تخلیق اور اس کے ارتقا کے کئی پوشیدہ رازوں تک رسائی حاصل ہو جائے۔

آج کا دن

آج کا دن

سپین کی برطانیہ کے خلاف جنگ 16 جون 1779ء کو سپین نے برطانیہ کے خلاف جنگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور یوں اس جنگ کا آغاز ہوا جو1783ء تک جاری رہی۔ اس جنگ کا تعلق امریکی جنگِ آزادی کے وسیع تر عالمی تناظر سے بھی تھا، جہاں یورپی طاقتیں اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف محاذوں پر سرگرم تھیں۔ سپین نے فرانس کے ساتھ اتحاد کیا تاکہ برطانیہ کی بحری اور نوآبادیاتی طاقت کو کمزور کیا جا سکے۔سپین کی شمولیت نے جنگ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا اور برطانیہ کو ایک سے زیادہ محاذوں پر لڑنے پر مجبور کر دیا۔ ہسپانوی بحریہ نے بحرِ اوقیانوس اور بحیرہ روم میں برطانوی مفادات کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ سپین جبرالٹر واپس حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا تاہم اس نے فلوریڈا جیسے اہم علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ پہلی خاتون کا خلا میں سفر16 جون 1963ء کو سوویت یونین نے خلائی مشن وستوک 6 کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ اس مشن کی پائلٹ ویلنٹینا ٹیرشکووا تھیں جو خلا میں جانے والی دنیا کی پہلی خاتون بنیں۔انہوں نے تقریباً تین دن خلا میں گزارے اور زمین کے گرد 48 چکر لگائے۔ اس دوران انہوں نے سائنسی تجربات کیے اور انسانی جسم پر خلائی ماحول کے اثرات کے بارے میں اہم ڈیٹا جمع کیا۔ یہ مشن سوویت یونین کے لیے ایک بڑی سائنسی اور سیاسی کامیابی تھا۔یہ واقعہ خواتین کے لیے سائنس اور خلائی تحقیق کے دروازے کھولنے کا ذریعہ بنا اور آج بھی عالمی خلائی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سوویٹو بغاوت 16 جون 1976ء کو جنوبی افریقہ کے علاقے سوویٹو میں ہزاروں سیاہ فام طلبہ نے نسل پرستانہ تعلیمی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ حکومت نے طلبہ کو افریقی زبان میں تعلیم دینے کا فیصلہ کیا تھا جسے انہوں نے اپنی ثقافتی شناخت پر حملہ قرار دیا۔پرامن احتجاج کے دوران پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے متعدد طلبہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس واقعے کی تصاویر پوری دنیا میں پھیل گئیں اور جنوبی افریقہ کی حکومت کو شدید عالمی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یہ احتجاج بعد میں نسل پرستی کے خلاف عالمی تحریک کی علامت بن گیا اور جنوبی افریقہ میں آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملی۔ بلومز ڈے 16 جون کو دنیا بھر میں Bloomsday منایا جاتا ہے۔ یہ دن آئرش ادیب جیمز جوائس کے مشہور ناول Ulysses کے مرکزی کردار لیوپولڈ بلوم کے ایک دن (16 جون 1904) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔یہ ادبی دن پہلی بار 1954ء میں منایا گیا اور بعد میں دنیا کے مختلف ممالک تک پھیل گیا۔ اس دن ادبی تقریبات، ریڈنگ سیشنز اور جیمز جوائس کے ناول کے اقتباسات پڑھے جاتے ہیں۔یہ واقعہ ادب کی دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد تہوار سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ کسی افسانوی دن کو عالمی سطح پر یادگار بنانے کی مثال ہے۔ شین ذو 9 مشن 16 جون 2012 ء کو چین نے خلائی مشنShenzhou 9 لانچ کیا۔ اس مشن میں لیو یانگ شامل تھیں جو خلا میں جانے والی چین کی پہلی خاتون بنیں۔اس مشن کے دوران خلائی سٹیشن کے ماڈیول کے ساتھ ڈاکنگ اور مختلف سائنسی تجربات کیے گئے۔ یہ چین کے خلائی پروگرام کی بڑی کامیابی تھی اور اس نے ملک کی تکنیکی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔۔لیو یانگ کی کامیابی نے چین میں خواتین کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے امکانات پیدا کیے۔