آج کا دن
یونیسف کا قیام
11دسمبر1946ء کویونیسف کا قیام عمل میں آیا۔یہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں بچوں کو انسانی حقوق اور ترقی کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ یہ ''بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ‘‘ بھی کہلاتا ہے۔ یہ اداراہ دنیا کے 192ممالک میں کام کر رہا ہے جو اسے سماجی بہبود کیلئے کام کرنے والے اداروں میں سب سے زیادہ مقبول بناتا ہے۔
یونیسف کی سرگرمیوں میں حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، بیماریوں سے بچاؤ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں اور ماؤں کے علاج کا انتظام، بچوں میں غذائیت کی کمی کو دور کرنا، صفائی ستھرائی کو بہتر بنانا، تعلیم کو فروغ دینا اور آفات کے دوران ہنگامی امداد فراہم کرنا شامل ہے۔
ایڈورڈ ہشتم کی دستبرداری
1936ء میں آج کے روز برطانوی سلطنت میں اس وقت ایک آئینی بحران پیدا ہوا، جب بادشاہ ایڈورڈ ہشتم نے ایک امریکی سوشلسٹ والیس سمپسن سے شادی کرنے کا اعلان کیا۔ والیس سمپسن اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے چکی تھیں اور دوسرے شوہر سے طلاق لینا چاہتی تھیں۔ برطانوی حکومتوں اور برطانوی دولت مشترکہ کی حکومتوں نے بادشاہ کے اس فیصلے کی شدید مخالف کی۔
تمام مخالفتوں کے باوجود بادشاہ نے سمپسن سے شادی کی اور اسے اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔ایڈورڈ اور سمپسن35برس تک (ایڈورڈ کی وفات تک) ایک ساتھ رہے۔
اپالو 17کا آخری مشن
11دسمبر 1972ء کو اپالو پروگرام کا آخری مشن ''اپالو 17‘‘ اپنے سفر پر روانہ ہوا۔اس مشن کا مقصد چاند کی سطح اور ماحول کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات کا حصول ممکن بنانا تھا۔ ''اپالو17‘‘ کے کمانڈر کو ایک حیاتیاتی تجربے کی ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں، جس میں چاند پر پانچ چوہوں کو لے جایا گیا۔ ماہرین کی جانب سے آتش فشاں پہاڑوں کی موجودگی کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے۔
ایل موزوٹ قتل عام
ایل موزوٹ کا قتل عام 11دسمبر 1981ء کو ایل سلواڈور کے ایل موزوٹ گاؤں کے اندر اور اس کے گرد و نواح میں کیا گیا۔اس قتل عام میں سلواڈور کی فوج نے خانہ جنگی کے دوران 800سے زائد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس قتل عام کا فیصلہ فوج اور گوریلا جنگجوئوں کے درمیاں جھڑپوں کے بعد کیا گیا۔سلوا ڈور آرمی کی ایک مخصوص بٹالین کواس تباہی کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔
دسمبر 2011ء میں ایل سلواڈور کی حکومت نے اس قتل عام کیلئے معافی بھی مانگی۔
انڈیا ناریا ستہائے متحدہ امریکہ میں شامل ہوا
انڈیانا ریاستہائے متحدہ امریکہ کا رقبے کے لحاظ سے 38 واں سب سے بڑا اور 50 ریاستوں میں سے 17 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ اس کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر انڈیاناپولس ہے۔ انڈیانا کو 11 دسمبر 1816 کو ریاستہائے متحدہ میں 19ویں ریاست کے طور پر داخل کیا گیا تھا۔