بغیر نئے گیجٹس خریدے گھر کو خودکار بنا سکتے ہیں
اسپیشل فیچر
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہوم آٹومیشن کے لیے نئے اور مہنگے آلات خریدنا ضروری ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کے پاس موجود موبائل فون، اسمارٹ اسپیکر اور ایپس ہی کافی ہو سکتی ہیں۔ بس ان کی درست سیٹنگ اور استعمال کی ضرورت ہے۔
اگر آپ کے پاسAmazon Alexa،Google HomeیاApple Home جیسی ایپس ہیں تو آپ ان میں روٹین ترتیب دے سکتے ہیں مثلاًرات 11 بجے تمام لائٹس بند ہو جائیں‘گڈ مارننگ کہتے ہی پردے کھل جائیں اور خبریں چلنا شروع ہو جائیں یاگھر پہنچتے ہی اے سی آن ہو جائے ۔یہ سب کچھ بغیر کسی نئے آلے کے ممکن ہے۔
لوکیشن کے مطابق خودکار نظام
موبائل فون میں موجود آٹومیشن فیچرز جیسےApple Shortcuts (آئی فون) اورGoogle Assistant (اینڈرائیڈ) آپ کے مقام کے مطابق کام کر سکتے ہیں مثلاًگھر سے نکلتے ہی لائٹس بند ہو جائیں گھر کے قریب پہنچتے ہی دروازہ کھل جائے وغیرہ۔
شیڈولنگ ایپس کا استعمال
زیادہ تر سمارٹ ایپس میں شیڈول بنانے کی سہولت ہوتی ہے۔ آپ سورج غروب ہونے یا مخصوص وقت کے مطابق خودکار نظام بنا سکتے ہیں مثلاًشام ہوتے ہی آؤٹ ڈور لائٹس آن ہو جائیں رات کو غیر ضروری آلات خود بخود بند ہو جائیں۔
آواز سے چلنے والی آٹومیشن
Amazon Alexa،Google HomeیاApple Home مخصوص آواز یا جملے سن کر عمل کر سکتے ہیں مثلاًمووی ٹائم کہتے ہی لائٹس مدہم ہو جائیں الارم بجنے پر واشنگ مشین آن ہو جائے۔
موبائل آٹومیشن ایپس
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے Macro Droid ایک کارآمد ایپ ہے جبکہ آئی فون صارفینApple Shortcuts استعمال کر سکتے ہیں مثلاًوائی فائی سے کنیکٹ ہوتے ہی مخصوص ایپ چل جائے گاڑی کے بلوٹوتھ سے جڑتے ہی میوزک شروع ہو جائے
اوپن سورس پلیٹ فارم
اگر آپ کے پاس پرانا کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ہے تو آپ اس پرHome Assistant انسٹال کر سکتے ہیں۔یہ پلیٹ فارم مختلف کمپنیوں کے آلات کو ایک جگہ کنٹرول کرنے کی سہولت دیتا ہے اور پیچیدہ آٹومیشن بھی ترتیب دی جا سکتی ہے۔
مختلف ایپس کو آپس میں جوڑنا
آپ IFTTTجیسی سروسز استعمال کر کے مختلف ایپس اور ڈیوائسز کو آپس میں جوڑ سکتے ہیں مثلاًٹی وی بند ہوتے ہی لائٹس آن ہو جائیں دروازے کی بیل بجتے ہی موبائل پر اطلاع آ جائے ۔ہوم آٹومیشن کا مطلب لازماً مہنگے گیجٹس خریدنا نہیں آپ کے موجودہ موبائل، سمارٹ سپیکر اور ایپس ہی آپ کے گھر کو زیادہ آرام دہ اور خودکار بنا سکتی ہیں۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ آپ ان سہولتوں سے آگاہ ہوں اور انہیں درست انداز میں استعمال کریں۔