رمضان کے مشروب وپکوان: ہاٹ اینڈ کرسپی چکن
اسپیشل فیچر
اجزاء : چکن دو کلو ، نمک ایک چائے کا چمچ ، کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ ، مسٹرڈ پائوڈر دوچائے کے چمچ ، لیموں 2عدد (رس نکال لیں ) ، میدہ 4کھانے کے چمچ ، کارن فلاور ایک کھانے کا چمچ ، بیکنگ پائوڈر آدھاچائے کا چمچ ، دودھ چوتھائی کپ ، انڈے دوعدد ، چلی ساس دوکھانے کے چمچ
ترکیب : سب سے پہلے مرغی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح سے دھوکر صاف کرلیں پھر اسے ایک برتن میں رکھ کر اس میں نمک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ دوچائے کے چمچ، مسٹرڈ پائوڈر، دو عدد لیموں کا رس ڈال کر اسے ملاکر دوگھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ دوگھنٹے بعد چکن کے ٹکڑوں کو بھاپ دے کر ادھ کچا پکالیں (یادرہے کہ ٹانگ کے ٹکڑوں کو ذرا زیادہ بھاپ دینا تاکہ اندر سے کچے نہ رہیں ) پھر ایک برتن میں میدہ، کارن فلاور ایک کھانے کا چمچ، بیکنگ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ آدھاچائے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ، اجینو موتو چوتھائی کپ، دودھ چوتھائی کپ، انڈے دوعدد، اورچلی ساس دوکھانے کے چمچ، ڈال کر اسے الیکٹرک ہیٹر کی مددسے مکس کرلیں اس کے بعد چکن کو اس میں ڈپ کریں پھر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب کارن فلیکس کو باریک پیس لیں اور میدے کے ساتھ ملا کر اسے مرغی پر کوٹ کرکے ڈیپ فرائی کرلیں اور خوبصورتی سے سجاکر گرم گرم پیش کریں۔
کیلے کا ملک شیک: پوٹاشیم اور وٹامنز کا خزانہ
کیلے پوٹاشیم، فائبر، وٹامن سی اور وٹامن بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں۔کیلے کا ملک شیک تیار کرنے کے لیے ایک سے دو کیلوں کو ایک کپ دودھ کے ساتھ بلینڈ کریں۔ یہ مشروب نہ صرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ یہ جسم کو زبردست توانائی فراہم کرتا ہے اور اگلے دن روزہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔