بیٹی کا والدہ کو موت کا مزاحیہ میسج حقیقت کا روپ دھار گیا

بیٹی کا والدہ کو موت کا مزاحیہ میسج حقیقت کا روپ دھار گیا

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک 30 سالہ شہری خاتون مورین برینیگن نے والدہ کی موت سے قبل ان کے ساتھ وقت گزارا تھا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جس کے بعد والدہ اپنے گھر روانہ ہوگئی تھیں۔مورین نے گھر جانے کے بعد اپنی 52 سالہ والدہ ڈیبی کو میسیج کیا جس میں انہوں نے مذاق میں لکھا، کیا آپ گھر زندہ پہنچ گئیں جس کے بعد پتہ چلا کہ وہ واقعی مرچکی تھیں۔ مورین نے میڈیا کو بتایا کہ جب والدہ نے میسیج کا جواب نہیں دیا تو میں نے اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا۔ کیونکہ گھر جانا، جلد سوجانا اور صبح اٹھ کر مجھے میسیج کرنا ان کیلئے معمول کی بات تھیں۔مورین کے منگیتر نے چہل قدمی کے دوران اپنی ہونے والی ساس کو گاڑی میں مردہ پایا۔معائنے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں