پروفیسر کا انتہائی مہارت کے ساتھ رقص ، ویڈیو وائرل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت کے شہر بنگلورو کے کالج پروفیسر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ طالب علموں کے سامنے اپنے اندر چھپی ڈانس کی صلاحیتیں دکھا رہے ہیں۔۔۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں قائم گلوبل اکیڈمی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر پشپا راج نے ایک پروگرام کے دوران طلبا کے ہجوم میں دانس کر کے دکھایا۔انہوں نے بیٹ باکس مکس گانے پر ہپ ہاپ ڈانس پرفارم کیا جس پر وہاں کھڑے طالب علم اور ساتھی حیران رہے گئے ۔پروفیسر کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر ہوئی تو یہ وائرل ہوگئی اور پشپا راج کی اس انوکھی حرکت کو تقریبا ًلاکھوں لوگوں نے دیکھا۔ویڈیو پر کچھ صارفین نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ ٹیچر کو اب باقاعدہ طالب علموں کو ڈانس کی تربیت بھی دینی چاہیے ۔ ایک صارف نے لکھا کہ ‘میں یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ گیا کہ ایک شخص پیدائشی ڈانسر پیدا ہوا اور اُسے زبردستی پروفیسر بنادیا گیا ۔