یوٹیوب دیکھ کر پیٹ کا آپریشن کرنیوالا شخص ہسپتال منتقل

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی شخص نے یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھ کر اپنے پیٹ کا خود ہی آپریشن کر ڈالا۔۔۔
، بعد ازاں نوجوان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ راجہ بابو پیٹ کی شدید تکلیف میں مبتلا تھا، راجہ نے اپنی تکلیف سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ڈاکٹر سے علاج کروایا لیکن تکلیف میں آرام نہ آنے پر تنگ آ کر اس نے اپنا علاج خود ہی کرنے کا فیصلہ کیا۔ راجہ نے یوٹیوب پر پیٹ کے آپریشن کی مختلف ویڈیوز دیکھیں اور اپنا آپریشن خود کرنے کا ذہن بنا لیا، راجہ نے اپنے آپریشن کے لیے باقاعدہ میڈیکل اسٹور سے ادویات سمیت ضروری چیزیں بھی خریدیں۔ تھوڑی دیر بعد بے ہوشی کا اثر ختم ہونے پر اسے شدید تکلیف ہونے لگی اوراسے اہلخانہ نے ہسپتال پہنچادیا۔