جاپانی نوجوان اپنے عجیب و غریب نام کی وجہ سے پریشان

ٹوکیو(نیٹ نیوز)ایک جاپانی نوجوان نے کہاہے ک اس کے عجیب و غریب نام ‘ہیپی’ نے اس کی پوری زندگی تباہ کرکے رکھ دی۔ 27 سالہ ہیپی نے اپنی دکھ بھر ی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اپنے اس غیر عمومی نام کی وجہ سے وہ ہمیشہ مسائل کا شکار رہا۔ بچپن میں اس سے لڑکے چھیر چھاڑ کرتے جبکہ بالغ ہونے پر اسکی تضحیک کی جاتی تھی۔ اسکا پورا نام تیراؤچی ہیپی ہے ، تاہم اس کا کہنا ہے کہ اسے والدہ سے کوئی شکوہ نہیں ہے ، کیونکہ ماں نے تو میرا نام ‘ہیپی’ اپنی اس غیر معمولی خوشی کے اظہار کے لیے رکھا جو ان کو میری پیدائش سے ہوئی تھی۔ بدقسمتی سے بڑے ہونے کے باوجود حالات میں بہتری نہیں آئی، جب بھی نوکری کی درخواست بھیجتا تو کمپنیاں یہ سمجھتی تھیں کہ میں ان سے مذاق کر رہا ہوں، جبکہ اسی نام کی وجہ سے اس کے رومانوی تعلقات بھی ناکام رہے ، اس نے دعویٰ کیا کہ اس کے نام نے اس کی شادی نہ ہونے دی۔