خاتون پر وزن کم کرنے کا جنون، شوہر،نوکری چھوڑ دی

خاتون پر وزن کم کرنے کا جنون، شوہر،نوکری چھوڑ دی

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر اور اچھی نوکری کو چھوڑ کر وزن میں نمایاں کمی کی کہانی سنا دی۔ رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ امریکی خاتون کا نام کونی سٹورز ہے جنہوں نے بتایا کہ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 2020 میں خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں، وہ ایک شادی شدہ خاتون اور ایک بیٹی کی ماں ہونے ساتھ ساتھ اچھی ملازمت بھی کرتی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر اور ملازمت سے تنگ آگئی تھیں۔خاتون نے بتایا کہ حالات اس وقت خراب ہوئے جب عالمی وبا کورونا کے باعث لاک ڈان لگا اور انہوں نے شراب اور کھانے کا استعمال بڑھا دیا جس کے سبب ان کا وزن 136 کلو تک جاپہنچا۔خاتون نے اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور خوش رہنے کا فیصلہ کیا اور اپنے نوکری سمیت شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی اور پھر رولر سکیٹنگ کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا جس کی وجہ سے خاتون نے اپنا 45 کلو وزن کم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں