
اسلام آباد میں منہاج القرآن کے دھرنے کے تیسرے روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ سیاستدان خائن اور بدعنوان ہیں۔ وزیر قانون کا کام سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کی گرفتاری کا حکم دیا جبکہ وزیر قانون کہہ رہے ہیں کہ عدالت عظمیٰ نے گرفتاری کا کوئی حکم نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہ کرے تو اور کیا کرے۔انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ طاہر القادری اور سپریم کورٹ کے مماثلت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ جائزہ لیتے ہیں قوم انہیں جوتے مار کے اقتدار سے باہر کردے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور فوج نے 5 سال تک مداخلت نہیں کی لیکن آپ نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے لانگ مارچ کی روانگی سے قبل عمران خان کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ آج پھر انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور دھرنے میں شرکت کرکے تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو سٹیٹس کو کے خلاف ہیں ۔ انہیں ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے