'میرے ساتھ مل کر ظالم کیخلاف کھڑے ہونا ہے'

مینار پاکستان کے سائے تلے تحریک انصاف نے سیاسی میدان سجایا۔ کارکنوں کا جوش وجذبہ دیکھنے کے لائق ہے۔ جلسے میں فیملیز نے بھی شرکت کی۔ جلسے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے کہا مجھے پاکستان اور نوجوانوں کی فکر ہے اس لئے سیاست میں ہوں۔

لاہور: (دنیا نیوز) آج'' فیصلے کا دن '' کے نام سے تحریک انصاف نے اپنا سیاسی زور بازو دکھایا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا مجھے وزیرستان جانے سے منع کیا گیا لیکن میں گیا ہوں اور پارٹی میں الیکشن کرانا یہ بڑے فیصلے ہیں۔ انہوں نے کہا سیاست میں اس لئے ہوں کیونکہ مجھے پاکستان کے نوجوانوں کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا مجھے کسی کے ساتھ الائنس نہ کرنے پر بیوقوف کہتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میں چھ وعدے کر رہا ہوں آپ لوگوں سے اور انشااللہ ان کو پورا کرونگا ۔ میں ہمیشہ اپنی قوم کے ساتھ سچ بولوں گا، تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو میں آپ سے وہ بات کرونگا جو میں کر سکتا ہوں، میں آپ لوگوں کے ساتھ نئے صوبوں، مزدوروں کی تنخواہوں کے نام پر ووٹ نہیں مانگو گا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہو گا ، میری دولت سب کچھ پاکستان میں رہے گا، میں اقتدار سے کبھی خود، رشتہ داروں اور دوستوں کو فائدہ نہیں اٹھانے دونگا، آپ کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرونگا آپ کا پیسہ گورنر ہاؤس پر خرچ نہیں ہوگا بلکہ گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر ایک لائبریری بنائیں گے، پاکستانیوں کے ساتھ بیرون ملک ہونے والے ظلم پر ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں سے چار وعدے بھی لیے۔ آپ کو میرے ساتھ مل کر ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہے، خوف کے بت کو توڑنا ہے، سچ بولنا ہے، تمام کارکن تبدیلی رضا کار بن کے پیسے کا مقابلہ جنون سے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں