وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کے دفتر میں صبح 9 بجے شروع ہوا،کابینہ نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2013ء کی منظوری دے دی ہے۔،ترمیمی بل وفاقی وزیر زاہد حامد نےپیش کیا۔بل کے تحت تحقیقاتی اداروں کے دائرہ اختیار کو بڑھا دیا گیا ہے۔تمام ججز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی،دہشت گردوں کو ایک ماہ کے بجائے 3 ماہ تک زیرحراست رکھا جا سکے گا۔دہشت گردی کے مقدمات جیل میں ویڈیو لنک کے ذریعےچلائے جا سکیں گے۔دہشت گردی کے معاملے کیلئے تحقیقاتی ٹیم فوج، سول فورسز ، خفیہ اداروں اور پولیس پرمشتمل ہو گی۔ایف آئی آر درج کرنے کے 30 روز کے اندر ٹرائل کورٹ میں مقدمہ پیش کیا جا سکے گا۔وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔عام آدمی نے بھی تسلیم کیا ہے کراچی میں امن و امان میں بہتری آئی ہے۔