پشاور:تحریک انصاف کا 43ویں روز نیٹو سپلائی کیخلاف دھرنا،خون بھی عطیہ کیا

پشاور(دنیا نیوز)پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنے میں خون کے عطیات دئیے،پشتخرہ تھانے کے اہلکاروں نے بھی کارخیر میں حصہ ڈالا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رضاکاروں نے حیات آباد ٹول پلازہ کے قریب نیٹو سپلائی کے خلاف 43 ویں روز بھی دھرنا دیا۔اس موقع پر دھرنے میں شامل یوتھ ونگ اور انصاف تبدیلی فورس کے رضاکاروں نے خون کے عطیات دیئے ۔ رضا کاروں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امریکہ کے نہیں بلکہ اس کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔اس موقع پرپشتخرہ تھانے کے اہلکار بھی نیکی کمانے میں پیچھے نہیں رہے اور پی ٹی آئی کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر خون کے عطیات دیئے۔صوبائی وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کیمپ کا دورہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔رضا کار خون کے عطیات دینے کے علاوہ نیٹو سپلائی روکنے کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں