
لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی حدود میں جاسوس بھیجنے والے پاکستان کے روایتی حریف بھارت نے اب جاسوس طیارے بھیجنے کی ریت بھی ڈال لی ۔ پندرہ جولائی کی صبح بھارت نے پاکستان میں آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاسوس طیارہ بھیجا تاہم پاک فوج نے طیارہ مار گرایا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق طیارے میں کیمرہ لگا ہوا تھا جس سے پاکستانی علاقے میں جاسوسی کی جا رہی تھی ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ اس واقعے پر پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر بازپرس کی جائے گی۔
سے اہم مضامین پڑھیئے