محمد سلیمان خان کو ڈی جی انٹیلی جنس بیورو مقرر کر دیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہر خالق دادلک کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، محمد جہانزیب کو چیئرمین ایف بی آر جبکہ محمد سلیمان خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کر دیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق محمد سلیمان خان کو ڈی جی آئی بی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ محمد جہانزیب کو چیئرمین ایف بی آر جبکہ مہر خالق دادلک کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کوآرڈینیٹر نیکٹا ڈاکٹر سلمان خان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس اکیڈمی مہر خالق دادلک کو کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات کرنے کیلئے سمری وزیرِاعظم کو بھجوائی تھی۔

سابق حکومت نے ڈاکٹر سلمان خان کو اپریل 2018ء میں ڈائریکٹر جنرل آئی بی تعینات کیا تھا، تاہم نگران حکومت کے تبادلوں کے بعد 2 جولائی سے نیکٹا میں تعینات ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی بی کی اسامی 4 اگست 2018ء سے خالی ہے اور جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل شجاعت ﷲق ریشی روزمرہ کی بنیاد پر ڈی جی آئی بی کے امور انجام دے رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں