
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن کے اہلخانہ کی گاڑی کو گوجرہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ان کی اہلیہ جاں بحق جبکہ بچے شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا بیٹا بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمٰن کی اہلیہ اور بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے حادثہ میں زخمی بچوں کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔
ادھر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹے کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے بلیغ الرحمن اور دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی زخمی ہونے والے بچوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments