خدمات کی برآمدات 5ارب 46کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

خدمات کی برآمدات 5ارب 46کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

لاہور(این این آئی)پاکستان کی خدمات کی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 6.04 فیصد بڑھ کر 5 ارب 46 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 5 ارب 15 کروڑ ڈالر تھیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز نے برآمدات میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ فروری 2024 کے بعد سے خدمات کی برآمدات میں مثبت اضافہ دیکھا گیا، تاہم اگست 2024 میں اس میں 6.50 فیصد کمی آئی تھی۔مالی سال 25 کے آٹھ ماہ کے دوران مجموعی برآمدات میں 3.50 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,519 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔ فروری 2024 میں خدمات کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا، جو 70 کروڑ 9 لاکھ 96 ہزار ڈالر رہی، جو گزشتہ سال اسی مہینے میں 67 کروڑ 6 لاکھ 17 ہزار ڈالر تھیں۔رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات میں 25.48 فیصد اضافہ ہوا، جو 2 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جب کہ دیگر کاروباری خدمات کی برآمدات میں 1.42 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1 ارب 73 لاکھ ڈالر رہیں۔دوسری طرف، ٹرانسپورٹ سروسز کی برآمدات 6.50 فیصد کم ہو کر 61 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گئیں، جب کہ ٹریول سروسز کی برآمدات میں 2.74 فیصد کمی ہوئی اور یہ 49 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں۔خدمات کی درآمدات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ فروری 2024 میں خدمات کی درآمدات 32.70 فیصد بڑھ کر 1 ارب 13 لاکھ ڈالر رہیں، جب کہ جولائی تا فروری مالی سال 25 کے دوران خدمات کی درآمدات میں 12.03 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 7 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔اسی دوران خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارہ بھی بڑھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں