جھنگ :پولیس کا امن و امان کے حوالے سے فلیگ مارچ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی ملک طارق سنگھا کی زیر قیادت امن و امان اور سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں پر جھنگ پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی کے احکامات پر ڈی ایس پی سٹی ملک طارق سنگھا کی زیر قیادت امن و امان اور سکیورٹی کے پیش نظر مختلف شاہراہوں پر جھنگ پولیس کا فلیگ مارچ پولیس لائنز سے شروع ہوکر لائبریری چوک، ایوب چوک، بھکر روڈ، تھانہ صدر چوک، برجی چوک، گوجرہ روڈ، ریلوے روڈ سے پولیس لائنز اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، جملہ ایس ایچ اوز سٹی سرکل، شاہین اسکواڈز، ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122 شریک ہوئے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد قانون پسند شہریوں کیلئے احساس تحفظ جبکہ قانون شکن عناصر کو سخت پیغام دینا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال کو بر قرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔