منشیات و شراب فروشی، غیر قانونی اسلحہ کے 34ملزم گرفتار

منشیات و شراب فروشی، غیر قانونی اسلحہ کے 34ملزم گرفتار

راولپنڈی(خبرنگار)پولیس نے منشیات فروش، شراب کے سپلائیرز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 34 ملزمان گرفتار کر کے 14 کلو سے زائد چرس، 350 لٹر سے زائد شراب اور اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

گل نیاز سے 1 کلو 650 گرام ، ذیشان سے 600 گرام ، عبد الرحمان سے 1 کلو 400 گرام ، شاہد سے 1 کلو 300 گرام ، افضل سے 1 کلو 400 گرام ، زوہیب سے 560 گرام ، عرفان سے 1 کلو 300 گرام ، امجد سے 550 گرام ، کامران سے 1 کلو 130 گرام ، فاروق سے 550 گرام ، زین سے 1 کلو 260 گرام ، طارق سے 1 کلو 220 گرام ، ثمر سے 540 گرام ، ابراہیم سے 560 گرام چرس، اسرار سے 250 لٹر ، ارشد سے 50 لٹر ، ذیشان سے 20 لٹر ، مراد سے 10 لٹر ، صابر سے 6 لٹر ، ساجد سے 5 لٹر ، پرویز سے 5 لٹر ، عاقب سے 10 لٹر ، وقاص یوسف اور شہزاد سے 5، 5 لٹر شراب، کمال شاہ ، حمزہ جمال ، زبیر ، علی ، فیاض، نعمان ، عبدالوہاب ، امجد ، عبدالرحمن سے ایک ایک پستول 30 بور اور لیاقت سے کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں