میلاد وسیرت کمیٹی میڈیا ٹاؤن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس آج ہو گی
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) میلاد وسیرت کمیٹی میڈیا ٹاؤن کے زیر اہتمام میلاد مصطفی کانفرنس آج بعد نماز عشا ہوگی۔۔۔
ڈسپنسری گراؤنڈ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، میلاد وسیرت کمیٹی کے صدر کرنل (ر) خالد جاوید،جنرل سیکرٹری سید اطہر شاہ ودیگر نے کہا کانفرنس سے ممتاز عالم دین علامہ مفتی محمد لیاقت علی، علامہ حمزہ علی قادری خطاب کریں گے ۔