سرکاری اداروں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کو شاں ہیں،راجہ حنیف

سرکاری اداروں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے کو شاں ہیں،راجہ حنیف

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم پنجاب کے چیئرمین راجہ محمد حنیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں عوام کوان کی دہلیز پربنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرنے اورعوامی مسائل کے حل سمیت ڈویلپمنٹ کے جاری کاموں کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے قائم مقام سی او و میونسپل افسر ریگولیشن علی عمران،سی بی اے یونین کے عہدیداروںاور مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا میونسپل کارپوریشن راولپنڈی سمیت مختلف سرکاری اداروں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ راجہ حنیف نے میونسپل کارپوریشن کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں