ون فائیو پر جھوٹی کال کرنیوالا گرفتار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس ہیلپ لائن (15) پر بوگس کال چلانے پر مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ چٹی کوٹھی روڈ پر محمدافضل نامی شخص نے پولیس ہیلپ لائن پر کرائم کے حوالے سے کال چلائی، جب پولیس موقع پر گئی تو کال کرنے والے شخص نے اپنے کوائف غلط بتائے اور وقوعہ بھی نہ ہونا پایا گیا جس پر پولیس نے بوگس کال کرنے پر اسے گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔