10جواری گرفتار الگ الگ مقدمات درج

بورے والا (نمائندہ دنیا)مختلف کاروائیوں میں دس جواری گرفتار ،الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔۔۔
تھانہ صدر میں تعینات سب انسپکٹر خلیل الرحمن نے کبو تر بازی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 473ای بی میں واقع سرکاری سکول میں جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ 435ای بی میں کبوتروں کی اڑان پر جواء کھیلنے والے 6ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔ ملزموں کیخلاف الگ الگ مقدمات در ج کرلئے۔