روزنامہ دنیا کی پہلی سالگرہ ، قارئین نے صف اول کا اخبار قرار دیدیا

لاہور: (دنیا نیوز) روزنامہ دنیا لاہور کی آج پہلی سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دلکش لے آؤٹ ، ایکسکلیوسو خبروں ، بے باک تجزیوں اور رنگا رنگ میگزین صفحات کی روزنامہ دنیا اپنے قارئین کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔

روزنامہ دنیا لاہور کی پہلی سالگرہ جوش وخروش سے منائی جا رہی ہے۔ مختلف شہروں میں کیک کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اخبار نویسوں کے ساتھ ساتھ اخبار فروش بھی اس خوشی میں شریک ہیں۔ روزنامہ دنیا کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اپنی اشاعت کے پہلے دن ہی اس کا شمار ملک کے موقر اور معتبر ترین اخبارات میں کیا جانے لگا اور ہر نئے دن کے ساتھ قارئین کی پسندیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔ روزنامہ دنیا میں جہاں تازہ ترین خبریں شامل کی جاتی ہیں وہیں اس کی ایکسکلیوسو اسٹوریز بھی زبان زد عام رہتی ہیں ۔ ملک کے معروف کالم نگاروں کے ٹھوس تجزیوں نے اخبار کی ساکھ دوچند کر دی ہے ۔ دلچسپ اور معلومات لیے رنگا رنگ ایڈیشنز اور میگزین ہر طبقے میں مقبول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں