
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بھتہ خوری کا انکشاف کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے معروف کاروباری گروپ کو خط سے ہوا ہے۔خط کے ذریعے مقامی شاپنگ سنٹر کے مالک سے ساٹھ کروڑ روپے طلب کئے گئے ہیں۔ عدم ادائیگی کی صورت میں شاپنگ مال تباہ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ شاپنگ سنٹرانتظامیہ نے یہ خط پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ سیکورٹی انچارج کی درخواست پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان کا خط ملنے کے بعد پولیس نے بھتہ وصولی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ماضی میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے کاروباری طبقے اور اہم شخصیات کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی تھیں ادائیگی نہ کرنے والوں پر کریکر حملے بھی کئے گئے تھے۔
سے اہم مضامین پڑھیئے