آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، نیب نے لیگی رہنما جاوید لطیف کو دوبارہ طلب کرلیا

پاکستان

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ جاوید لطیف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گزشتہ ہفتے طلب کیا تھا لیکن وہ جوابات نہ دے سکے، جس پر نیب کی جانب سے انھیں سوالنامہ دیدیا گیا تھا۔

اب نیب لاہور کی جانب سے جاوید لطیف کو 26 سوالات کے جوابات ساتھ لانے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، جس پر تحقیقات جاری ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں