نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- شمالی وزیرستان کےعلاقےدتاخیل میں دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں 2سپاہی شہید،آئی ایس پی آر
Coronavirus Updates

کراچی: پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے اثرات، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، کراچی میں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع، کراچی سے چلنے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ من مانا اضافہ کیا گیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

کراچی تا حیدرآباد، لاڑکانہ اور سندھ کے دیگر شہروں کے لیے کرایوں میں سو سے تین سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے پیٹرول نالائق حکومت نے مہنگا کیا ہے، کرایوں میں اضافہ کسی ٹرانسپورٹرزکو نہیں کرنے دیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں