پی ٹی آئی کا مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف آج ملک گیر احتجاج

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

ادھر پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں روکنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں رات سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور عام انتخابات میں "مینڈیٹ کی چوری" کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں