انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں 467 پوائنٹس اضافہ

تجارت

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر پھر مہنگا، قدر میں 27 پیسے اضافہ ہو گیا۔ سٹاک ایکس چینج میں 467 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی ڈالر 27 پیسے اضافے سے 176 روپے 75 پیسے پر ٹریڈہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 240 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا، بعد ازاں ٹریڈنگ میں مزید تیزی آئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 748 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔  

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 29 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس 48 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 280 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں