ٹیکس کی آٹومیشن کے ذریعے وصولی سے چوری میں کمی ہو گی: چیئرمین ایف بی آر

تجارت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین ایف بی آر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس وصلی آٹومیشن کے ذریعے کرنے سے ٹیکس چوری میں کمی ہو گی۔

 

ایف بی آر کی جانب سے ٹیئر ون ریٹیل آؤٹ لیٹس سے خریداری کرنے پر انعامی سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ انعامی سکیم کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہر ماہ کی 15 تاریخ کو ہوئی۔ ابتدائی طور پر 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام تنویر احمد کے نام نکلا جبکہ دوسرا انعام فرحان اکرام اور آفتاب احمد کا 5 لاکھ روپے کا ملا، اڑھائی لاکھ روپے کے چار انعامات فرحان احمد، حمید الل، غلام اللہ اور فہیم خالد کے نکلے، 50 ہزارروپے کے ایک ہزار انعامات نکالے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آٹومیشن کا مقصد عوام کا ٹیکس سرکاری خزانے میں لانا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں