ایف بی آر میں گریڈ18 سے 21 تک کے ان لینڈ ریونیو افسران کے تقرروتبادلے

اسلام آباد :(دنیا نیوز) ایف بی آر میں گریڈ18 سے 21 تک کے ان لینڈ ریونیو افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز بنا دیا گیا، ایف بی آر ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی حامد عتیق سرور منبر ان لینڈ ریونیو پالیسی تھے، میر بادشاہ خان کو ان لینڈ ریونیو آپریشنز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میر بادشاہ خان کو ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو ونگ ، ایف بی آر گریڈ 21 کے افسر ساجداللہ صدیقی کو ممبر ایف بی آر تعینات ، گریڈ 21 کے افسر اشتیاق احمد خان کو ممبر ایف بی آر، گریڈ 20 کے افسر محمد خالد ملک کو چیف ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔

اسی طرح نجیب احمد میمن کو ممبر ان لینڈ ریونیو جبکہ گریڈ 21 کے افسر محمد طارق ارباب کو ممبر لیگل ایچ آر ونگ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں