ترکش سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ترکیہ کے سفیر نے ملاقات کی اور تاریخی اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ترک سفیر کو پاکستان میں ان کی سفارتی ذمہ داری پر خوش آمدید کہا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان پاور سیکٹر میں اصلاحات کے حوالے سے ترکیہ کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی دعوت بھی دی۔

ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان میں معاشی اصلاحات سے میکرو اکنامک استحکام خوش آئند ہے، ترک سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں