سونا پھر مہنگا، قیمت 2 لاکھ 75 ہزار سے متجاوز
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 428 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہو گیا۔
جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز اضافے سے 2 ہزار 645 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا تھا۔