سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار پوائنٹس کی حد بھی پار کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 814 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 9 ہزار 053 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 3134 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 238 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 38 ارب 86 کروڑ 83 لاکھ 28 ہزار 991 روپے مالیت کے 65 کروڑ 84 لاکھ 80 ہزار 122 شیئرز کا لین دین ہوا۔