ایف بی آر نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگا دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف بی آر نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگا دیا۔
شادی ہالز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کیا گیا، ٹیکس کی ادائیگی شادی ہال مالکان کے بجائے بکنگ کرانے والا کرے گا، شادی ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
ایف بی آر اور شادی ہال مالکان میں معاملات طے پا گئے، شہریوں کو شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔