ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
واضح ہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت بالترتیب 13.47 اور 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔