اوپیک پلس کا جولائی کیلئے تیل کی پیداوار کا کوٹہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق
ریاض: (دنیا نیوز) اوپیک پلس نے جولائی کے لیے تیل کی پیداوار کا کوٹہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
اوپیک پلس کے مطابق سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے وزرا نے یہ فیصلہ آن لائن میٹنگ میں کیا۔
تنظیم نے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ تیل کی منڈی کے استحکام میں مدد کے لیے کیا گیا ہے جبکہ ساتھ ہی یہ رکن ممالک کو اس موقع پر اضافی کٹوتیوں کی تلافی تیز کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے، جب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تاریخی بلندیوں پر ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی پر دباؤ کم ہونے کے امکانات محدود ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز کے راستے خام تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔
جب تک آبنائے ہرمز بند رہے گی یہ اقدام زیادہ اہمیت نہیں رکھتا، منڈی کو کوٹوں کے اعلانات کی کمی نہیں بلکہ اصل مسئلہ وہ تیل ہے جو واقعی منتقل ہو سکے۔