وزیراعظم کی عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ریلیف دینے کی ہدایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ پٹرولیم کو فوری کراچی پہنچنے اور ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے وزیرِ پٹرولیم علی پرویز کو فی الفور کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر پٹرولیم کراچی جا کر مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات یقینی بنائیں، ڈیزل کی مقدار کا زیادہ تر حصہ مقامی ریفائنریز میں تیار ہوتا ہے، اس کی قیمتوں میں کمی کیلئے وزیرِ پٹرولیم بذات خود ریفائنریز سے مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کریں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...