شاہین شاہ آفریدی دنیائے کرکٹ کا ابھرتا ہوا زبردست باؤلر ہے:ورنن فلینڈر

کرکٹ

دبئی:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی دنیائے کرکٹ کا ابھرتا ہوا زبردست باؤلر ہے۔

گزشتہ روز بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر جہاں پاکستانی قوم خوش ہے وہیں جنوبی افریقہ کے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ ورننگ فلینڈر بھی پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان کی تاریخی فتح پر ورنن فلینڈر نے کہا کہ نئے بال کا شاہین آفریدی نے زبردست استعمال کیا،وہ دنیائے کرکٹ کا ابھرتا ہوا زبردست باؤلر ہے جبکہ ہم چاہتے ہیں آئندہ میچز میں جیت کا تسلسل برقرار رہے۔

فلینڈر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کا خاصا ہے وہ تیز باؤلنگ کرنے کے ساتھ سوئنگ کرتے ہیں جبکہ انڈیا پاکستان پریشر گیم تھی لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھا پریشر ہینڈل کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں