بی پی ایل : رنگپور رائیڈرز کی چٹوگرام چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست

ڈھاکا : ( ویب ڈیسک ) بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 40 ویں میچ میں رنگپور رائیڈرز نے چٹوگرام چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں چٹوگرام چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، ضیاء الرحمان 33 اور توفیق خان 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ رنگپور رائیڈرز کی طرف سے رقیب الحسن اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
رنگپور رائیڈرز نے ہدف 16 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، رحمان اللّٰہ گرباز 46 اور رونی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
চট্টগ্রাম চ্যালেঞ্জার্সের বিপক্ষে ৭ উইকেটের ডমিনেটিং জয় রাইডারদের! #Joyerlorai pic.twitter.com/dNqZlyIbYY
— Rangpur Riders (@RangpurRider) February 8, 2023
فاتح ٹیم کے باؤلر حارث رؤف 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔