ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : قومی ٹیم کو وارم اپ میچ میں ساؤتھ افریقا کے ہاتھوں شکست

کیپ ٹاؤن : ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ہونے والے ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل ساؤتھ افریقا نے پاکستان کو دوسرے وارم اپ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پارل میں کھیلے گئے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے، عالیہ ریاض نے 48 اور عائشہ نسیم نے 21 رنز کی اننگ کھیلی۔

جواب میں میزبان ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں حاصل کرلیا، لاورا ولوارڈت نے 65 رنز بنائے جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے عالیہ ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے زیر اہتمام ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آٹھواں ایڈیشن 10 فروری ( کل ) سے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا، آسٹریلوی ویمن ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشش کرے گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں