پاکستان سے جیت: افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات
شارجہ: (ویب ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی 20 میچز میں شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں ڈالراور جدید آئی فون کے انعام کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
After winning the series against Pakistan, The ACB chairman announced the latest model iPhone & 3000$ prize money for each 15-member squad of the national team, 2000$ for the reserve players & 1000$ for the admin staff.#PAKvsAFG #AFGvPAK #PakistanCricket #AfghanAtalan #Sharjah… pic.twitter.com/cMXdWzXc9j
— Haseeb Arslan (@HaseebarslanUK) March 26, 2023
افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا، افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے جبکہ ایڈمن سٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی ہے، سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔