احسان اللہ مستقبل کیلئے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہوگا : عاقب جاوید

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے فاسٹ باؤلر احسان اللہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ مستقبل کے لیے ایک اچھا کھلاڑی ثابت ہوگا، اسے تھوڑی اور مہارت سیکھنا ہوگی جیسے حارث روف نے سیکھی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ احسان اللہ نے بہت سیکھا ہے، اس میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، وہ ہمارا پرانا پی ڈی پی کھیلا ہوا ہے، اسے اپنی سپیڈ کے ساتھ ساتھ مہارت بھی حاصل کرنا ہوگی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ مجھے نہیں علم کہ افغانستان کے خلاف کیا تجربہ کیا گیا ہے، سلیکشن کے لیے کوئی تو معیار برقرار رکھیں، کچھ تو پیرامیٹرز ہونے چاہییں، کچھ تو فٹنس کا لیول ہو، کوئی مہارت ہو تو پھر آپ پاکستان کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی مکمل ٹیم کھلائیں مزید نوجوانوں کو کھلا کر کرنا کیا ہے انہیں اے ٹیم کے ساتھ کہیں دوروں پر بھیجیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں