نمائشی میچ : لاہور قلندرز نے پی سی بی الیون کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

نارووال: (دنیا نیوز) یوم تکبیر کے موقع پر ہونیوالے نمائشی میچ میں لاہور قلندرز نے پی سی بی الیون کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔

نیشنل سپورٹس سٹیڈیم نارووال میں یوم تکبیر کی مناسبت سے پاکستان سپر لیگ 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان نمائشی میچ میں پی سی بی الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 119 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز نے 120 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے8اوورز میں حاصل کرلیا، فخر زمان نے 23 گیندوں پر 68 جبکہ طاہر بیگ نے 23 گیندوں پر51 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں