ورلڈکپ کا شیڈول ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر جاری ہو گا، جے شاہ

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023ء کا شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی سائیڈ لائن میٹنگ میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی خصوصی جنرل کونسل کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے اگلے ہفتے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

علاوہ ازیں ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں