چیلنجرز کوشکست، ڈائنامائٹس نے پاکستان ویمنز کپ اپنے نام کرلیا

کراچی: (دنیا نیوز) ڈائنامائٹس نے چیلنجرز کو 132 رنز سے شکست دے کر پاکستان ویمنز کپ اپنے نام کرلیا۔

کراچی میں ہونیوالے پاکستان ویمنز کپ کے فائنل میچ میں ڈائنامائٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور شاندار اننگز کا آغاز کیا سدرہ نواز نے 13 چوکوں کی مدد سے سنچری سکور کی اور اپنی ٹیم کے ٹوٹل میں 103 قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

دوسری جانب سدرہ امین نے بھی 38 رنز بنائے، ڈائنامائٹس نے 45 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے، جس کےجواب میں چیلنجرز کی ٹیم میں صرف جویریہ خان نے کچھ مزاحمت دکھائی اور سب سے زیادہ 28 رنز بنائے۔

باقی تمام بلے باز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے اور 28.5 اوورز میں صرف 79 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے، ناصرہ سندھو نے صرف پانچ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ غلام فاطمہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

پی سی بی ڈائنامائٹس کی سدرہ نواز کو فائنل کی پلیئر آف دی میچ جبکہ سدرہ امین کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں