ایشیا کپ کہاں ہو گا؟، ایشین کرکٹ کونسل رواں ہفتے حتمی اعلان کرے گی

کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے وینیو سے متعلق رواں ہفتہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اسی ہفتے ایشین کرکٹ کونسل ایونٹ کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔

بی سی سی آئی نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کردیا ہے جبکہ بھارت اب ایشیا کپ پاکستان سے باہر کروانا چاہتا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کو دی جائے۔

پی سی بی نے بھی ایشیا کپ کیلئے ہائبرڈ ماڈل پر عملدرآمد نہ ہونے پر ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کا کہا ہے، ایشیا کپ رواں سال ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں