آئی سی سی نے ورلڈکپ کوالیفائر کے ٹکٹس کا اعلان کر دیا

دبئی: (ویب ڈیسک) آئی سی سی نے ورلڈ کپ کوالیفائر کے ٹکٹس کا اعلان کردیا، شائقین ٹکٹس آن لائن بھی خرید سکتے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ورلڈ کپ کے کوالیفائر میچز 18 جون سے 29 جولائی تک زمبابوے میں کھیلے جائیں گے، ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں زمبابوے، نیدرلینڈ، سکاٹ لینڈ، عمان، نیپال، سری لنکا شامل ہیں جبکہ امریکہ، یو اے ای، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ کوالیفائر کیلئے میدان میں اتریں گی، آئی سی سی ورلڈکپ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں