ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ایمرجنگ ویمنز کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئی۔

ایمرجنگ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ ہانگ کانگ میں 12 سے 21 جون تک کھیلا جائے گا، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج ایک روز آرام کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ایمرجنگ ویمنز ٹیم گروپ میں اپنا پہلا میچ 13 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں